حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور صیہونی فوج کی چھوٹی جنگي کشتیوں سے جنوبی غزہ کے ساحلی علاقوں پر تین گولے بھی داغے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی خان یونس سے دھماکوں کی آوازيں اور اس شہر کی فضاؤں پر صیہونی جاسوسی ڈرون طیاروں کی وسیع پیمانے پر پروازوں کی خبریں آ رہی ہیں۔
شمالی غزہ کے بیت حانون کے مشرق ميں کئي فلسطینی صیہونی جارحیت میں زخمی ہوئے ہيں اور صیہونی فوجیوں نے مغربی رفح کے تل السلطان علاقوں میں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر ٹینکوں سے گولہ باری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ